نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی کا شہر میں صحت و صفائی کی نا قص صورتحال پر سخت برہمی و ناگواری کا اظہار
ٹی ایم اے جھنگ کے حکام کو فوری طورپر خصوصی ہفتہ صفائی شروع کرکے شہر کو گندگی سے پاک کرنے کی ہدایت
اتوار 18 دسمبر 2016 15:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہر گلی محلے میں نالیاں بند، ابلتے گٹر،جا بجا کوڑے کرکٹ و گندگی کے ڈھیر، قدم قدم پر لاوارث ملبے کے انبار مچھروں، مکھیوں،دیگر کیڑے مکوڑوں کی افزائش کے مرکز اور تعفن و بدبو کے پیش خیمہ ثابت ہورہے ہیں جس نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا ہے مگر متعلقہ حکام پر اسرار چپ اختیار کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھنگ انسانوں کے بسنے والا شہر کم اور فلتھ ڈپو زیادہ محسوس ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرمناک امر یہ بھی ہے کہ کسی رکن اسمبلی یا انتظامی افسر نے اس جانب توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات بھی لائی گئی ہے کہ بڑی تعداد میں وائٹ کالر بابو نما سفید پوش با اثر افراد ٹی ایم اے میں سنٹری ورکر بھرتی ہیں مگر انہوں نے ۱ٓج تک عملہ صفائی کی ڈیوٹی نہیں کی بلکہ وہ یا تو بااثر سیاسی و انتظامی شخصیات یا سرکاری افسران کے ڈیروں پر پرائیویٹ امور سرانجام دیتے یا بڑے بڑے کاروباری مراکز میں کاروبار کرتے نظر ۱ٓتے ہیں مگر متعلقہ ٹی ایم اے حکام کی ماہانہ خاطر خدمت کے باعث کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں اسی لئے تمام شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ صورتحال مزید نہیں چلے گی اور اگر متعلقہ ٹی ایم اے حکام نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو وہ وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر فیصل ۱ٓباد سمیت دیگر ارباب اختیار سے ملا قات کرکے صورتحال انکے علم میں لانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر محلہ میں سنٹری ورکرز کی ڈیوٹیوں کے فلیکس ۱ٓویزاں کئے جائیں تاکہ شہریوں کو اپنے اپنے علاقوں میں تعینات عملہ صفائی کے بارے میں ۱ٓگاہی حاصل ہوسکے۔انہوں نے فوری طور پر شہر بھر میں خصوصی ہفتہ صفائی مہم شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.