راولاکوٹ، دوران میچ پو ٹھی سپورٹس کلب کے سابق کپتان امجد اشرف حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

صابرشہید سٹیڈیم میں میچ کھیلنے والے فٹبالر کی اسی گرائونڈ میں نماز جنازہ کی ادائیگی،رقت آمیز مناظر

اتوار 18 دسمبر 2016 16:40

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) ریاست جموں کشمیر کی کھیل کی تاریخ کا المناک حادثہ اس وقت رونما ہوا جب دوران میچ پو ٹھی سپورٹس کلب کے سابق کپتان امجد اشرف حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گئے۔ امجد اشرف کو آبائی قبرستان (تادروٹہ) پو ٹھی بالا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 24گھنٹے قبل صابرشہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں میچ کھیلنے والے فٹبالر کی اسی گرائونڈ میں نماز جنازہ کی ادائیگی پررقت امیز مناظر دیکھے گئے۔

یو نیفارم (وردی پو ٹھی سپورٹس کلب) میں کسی کھلاڑی کی موت کا پہلا واقعہ ہے راولاکوٹ میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ میں پو ٹھی سپورٹس کے کھلاڑی دوران میچ حرکت قلب بند ہو نے سے جاںبحق ہو گیاپو ٹھی سپورٹس اور پرل الیون دریک کی ٹیموں کے مابین جاری پہلے سیمی فائنل میںکھیل کے پہلے ہاف میں امجد اشرف فل بیک کی پو زیشن پر کھیل رہے تھے کہ دل میں تکلیف محسوس ہونے پر وہ کھیل سے باہر آئے لیکن باہر آتے ہی بے ہو ش ہو گئے اور فوراً شیخ زید ہسپتال پہچایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے مرحوم عرصہ 15سال تک پو ٹھی سپورٹس کی فٹ بال ٹیم کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیتے رہے اور مرحوم کا شمار اپنے دور کے مایہ ناز فٹ بالروں میں ہو تا تھا اور اپنی کپتانی میں پو ٹھی سپورٹس کے لے کئی ٹائٹل جیتے اورراولاکوٹ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے ۔

(جاری ہے)

راولاکوٹ فٹ بال ایسو سی ایشن نے تین روزہ سوگ کا علان کر دیا ۔نماز جنازہ میں JKLFکے چیئر مین محمد صغیر خان سمیت مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی پو ٹھی گائوں سے تعلق رکھنے والے مفتی محمد مظہر ، ڈاکٹر محمد صغیر خان ، سابق امیدوار اسمبلی نیر ایوب خان ،تنظیم جریدہ ایسو سی ایشن کے ضلع صدر زبیر ایوب JKPPکے چیف آرگنائزر نیاز طاہر ، مسلم کانفرنس کے ضلع صدر اظہر نذر، تحریک انصاف کے رہنما سجاد جعفر ،انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری اعجاز حنیف، راولاکوٹ انجمن تاجران کے قائدین عمر نذیر کشمیری سابق چیئر مینPDAعبد الخالق خان JKPNPکے نائب صدر ناصر لبریز، ٹرانسپورٹ یونین کے چیئرمین امجد یاسین، نسیم اقبال ، اظہر کریم ،JKNSFکے سابق صدر توصیف خالق ، پو ٹھی سپورٹس کلب ، چنار سپورٹس کلب، پو ٹھی گرین ،یو نائیٹیڈ سپورٹس کلب پو ٹھی ، کاشر دیش کلب راولاکوٹ، فرینڈز گروپ راولاکوٹ اور قلندر گروپ پو ٹھی نے امجد اشرف کی موت کو علا قے بالخصوص کھیل کے لیے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا ۔

مرحوم کے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :