آزاد کشمیرپبلک سروس کمیشن کی برطرفی کا فیصلہ میرٹ کی بحالی کی جانب اہم سنگ میل ہوگا ، سردار مشتاق نیئر

بدھ 21 دسمبر 2016 23:11

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن باغ کے صدر سردار مشتاق نیئر نے کہا حکومت کا پبلک سروس کمیشن کی برطرفی کا فیصلہ آزاد کشمیر میں میرٹ کی بحالی کی جانب اہم سنگ میل ہوگا محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس اور تعلیمی پالیسی کانفاذکرکے میرٹ پر آئندہ اہل لوگوں کا تقرر ہوگا ۔اورپبلک سروس کمیشن بھی اب اہل لوگ کی تقرریاں کرے گا۔

(جاری ہے)

اورمیرٹ پر پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے کہاآزاد کشمیر کی حکومت نے وزیراعظم راجہ فاروق حید ر خان کی سربراہی میں اصلاحاتی عمل کاآغاز کردیاہے ۔اورتمام شعبوں میں میرٹ کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ماضی میں بری طرح نظر انداز کئے جانے والے شعبہ تعلیم کو سیاسی عمل داخل سے پاک کر کے این ٹی ایس کا نفاذ مسلم لیگ ن کی حکومت کاتاریخی اور انقلابی فیصلہ ہے جس کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے ۔