ہٹیاں بالامیںماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ کی کامیابی کے لئے میڈیا کے ذریعے تشہیر ی مہم شروع،لوکل میڈیا نے محکمہ صحت عامہ کی کسی بھی قومی مہم میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے،ڈاکٹرمحمد فاروق

بدھ 21 دسمبر 2016 23:57

ہٹیاں بالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ کی تشہیر ی مہم کی کامیابی کے لئے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے میڈیا ، خصوصاً لوکل میڈیا نے محکمہ صحت عامہ کی کسی بھی قومی مہم میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اس ہفتہ کے دوران بذیل سرگرمیوں کا انغقاد کیا جائے گا0سے 2سال تک کے بچوں کو ویکسی نیشن کروائی جائے گی 2سے 5سال تک کے بچوں کو کیڑوں کی گولیاں دی جائیں گی حاملہ خواتین کو ٹی ٹی کے انجکشن لگوائے جائیں گے ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ مورخہ 26تا 31دسمبر 2016کو منایا جا رہا ہے اس ہفتہ کے دوران جملہ لیڈی ہیلتھ ورکرز 500سے زائد ہیلتھ سیشن دیں گی۔

جس میں نمونیا سے بچائو اور صحت و صفائی کے بارہ میں عوام کو آگاہ کیا جائے گا ۔ ضلع ہذا میں مذکورہ بالا سرگرمیوں کے لیے کیڑوں کی گولیاں اور دیگر سامان متعلقہ سینٹرز پر پہلے ہی پہنچ چکا ہے اس مہم کی ایک خاص بات یہ ہے تمام لیڈ ی ہیلتھ ورکرز اپنی اپنی کمیونٹی میں تین تین ہیلتھ ایجوکیشن سیشن کا انعقاد کریں گی ان خیالات کا اظہار(ڈاکٹرمحمد فاروق DHOجہلم ویلی) نے بدھ کو ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی نے خطاب میں میڈیا کی وساطت سے عوام سے بھر پور تعاون کی اپیل بھی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ ساجد عظیم خان کوارڈنیٹر ایم این سی ایچ پروگرام‘ نقشہ رحمان اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ایل ایچ ڈبلیو پروگرام‘ عبدالغفور اعوان ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرولر نے شرکت کی۔