کشمیری ادیب اور قلمکار ڈاکٹر عزیز حاجنی2016کی بہترین کتاب کے ایوارڈ کے لئے منتخب

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:31

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی نے سال 2016 کی بہتر ین کتاب کیلئے کشمیر کے نامور قلمکار ڈاکٹر عزیز حاجنی کو منتخب کیا ہے۔ انہیں ایک لاکھ بھارتی روپے نقد اور سند سے نوازا جائے گا۔ڈاکٹر عزیز حاجنی کو سال 2013میں بھی ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے نوا ز ا گیا تھا۔ گزشتہ روز نئی دہلی میں ساہتیہ اکیڈمی کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران فیصلہ لیا گیا کہ ڈاکٹر عزیزحاجنی کی کتاب’’خانہ آن‘‘کوبہتر کتاب قرار دے کر انعام سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آخری مرحلے میں پروفیسرمرغوب بانہالی ،جی این آتش اور بشیربھدرواہی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا تاہم آخر میں عہدیداروں نے ڈاکٹر عزیز حاجنی کی کتاب کو ہی بہترین قراردے کر انعام دینے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر حاجنی نے بین الاقوامی ممالک میں بھی نام کمایا ہے۔وہ کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے سربراہ جبکہ ادبی مرکز کامراز سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ ڈاکٹر عزیز حاجنی نے قومی اور بین الاقوامی کلچرل پروگراموں سمیت امریکہ ، برطانیہ ، کینڈا، عرب ممالک میںبھی کلچرل پروگراموں میں حصہ لیا ہے۔ موصوف نے اب تک کئی کتابیں تحریر کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :