دسمبرکو میرپورآمدپرقائدکشمیر بیرسٹر سلطان کابھرپوراستقبال کرینگے،انجمن تاجران کے رہنما چوہدری یعقوب کا بیان

ہفتہ 24 دسمبر 2016 15:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء)بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کامسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے میں اہم کردارہے، قائدکشمیرکے ملین مارچز نے بھارتی ایوانوں پرلرزہ طاری کردیاہے، 28دسمبرکو میرپورآمدپرقائدکشمیرکابھرپوراستقبال کرینگے۔گزشتہ روز ان خیالات کااظہارانجمن تاجران کے رہنما چوہدری یعقوب نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری یعقوب نے کہاکہ بیرسٹرسلطان محمودچوہدری بین الاقوامی لیڈرہیں اورمسئلہ کشمیرکے حل کیلئے بیرسٹرسلطان نے اپنی زندگی وقف کررکھی ہے ، مقامی سطح کی سیاست کرنیوالے بیرسٹرسلطان کی دھول کوبھی نہیں پہنچ سکتے ، چوہدری یعقوب نے کہاکہ بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے ایسے وقت کے ایل اوسی توڑنے کی کال دی ہے جب مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی زوروں پرہے اورکشمیریوں نے تمام ترسازوسامان سے لیس بھارتی فوج کوناکوں چنے چبوانے شروع کررکھے ہیں، ایل اوسی توڑنے کی کال سے نہ صرف مسئلہ کشمیرعالمی سطح پراچھے اندازمیں اجاگرہوگابلکہ بیرونی دنیامسئلہ کشمیرپرتوجہ مرکوزکرنے پرمجبورہوجائیگی۔