کوئٹہ ،ڈبل روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 4افراد زخمی ،2کی حالت نازک

اتوار 25 دسمبر 2016 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) کوئٹہ کے کاروباری علاقے ڈبل روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 4افراد زخمی 2کی حالت نازک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ کے کاروباری علاقے ڈبل روڈ پر دکان کے اندر سلنڈر پھٹنے سے 4افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورایدھی ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی زخمیو ںمیں 20سالہ محمد اقبال 40سالہ محمد خرم ،20سالہ محمد سجاد،20سالہ محمد سلمان شامل ہے کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا گیا ہے جہاں پر دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :