قائداعظم محمد علی جناح کی لیڈر شپ کی بدولت مسلمانان برصغیر کا مستقبل ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو گیا ہے‘مجتبیٰ شجاع الرحمن
وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر اس کادفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہے،سی پیک کی بدولت پاکستان کے عالمی کردار میں اضافہ ہوا ہے‘صوبائی وزیر وزیر اطلاعات
اتوار 25 دسمبر 2016 20:20
(جاری ہے)
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ 25دسمبر کا دن پاکستانی قوم کے لئے ڈھیروں خوشیاں لے کر آیا ہے۔
یہ دن ہمیں امن ،رواداری اور مسرت کا درس دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پرامن بقائے باہمی کے سنہرے اصولوں کو اپناتے ہوئے ترقی کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ اللہ تعالی کے پیارے نبی حضرت عیسیٰ ؑدنیا کے لئے روشنی اور امید کا پیغام لے کر آئے جبکہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن قائم کرکے کروڑوں مسلمانوں کا مستقبل محفوظ کیا۔یہ قائداعظم کی جدوجہد کا عزم ہے کہ آج ہم عزت اور خود مختاری کے ساتھ زندہ ہیں۔ اس طرح وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبہ کے ذریعے نئی عزت اور توقیر بخشی ہے اور پاکستان کے عالمی کردار میں اضافہ ہوا ہے۔سی پیک کی بدولت پاکستان جنوبی اشیا کا اہم پلیئر بن چکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک عظیم معاشی قوت کے طور پر دنیا میں اپنی پہچان کرائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم کی عظمت کی اصل اساس اتحاد اور قومی یکجہتی ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلح افوا ج نے دہشت گردی کو ہمیشہ کے لئے شکست دے دی ہے اور اس طرح پاکستانی قوم کو نئی امید اور اچھے مستقبل کی نوید ملی ہے۔تقریب سے مسیحی برادری کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور مسیحی برادری پوری تنگدہی سے قومی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.