مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر سردار یونس خان نیازی کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

منگل 27 دسمبر 2016 22:00

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) حافظ مولنا محمد بشیر خان انتقال کرگئے ‘ آبائی قبرستان چھتر کلاس میں سپرد خاک ،‘مرحوم مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر سردار یونس خان نیازی کے چھوٹے بھائی تھے ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں جسٹس راجہ صداقت حسین ، مولانا الطاف حسین ، ڈائریکٹر ٹیوٹا راجہ شوکت علی خان ، راجہ نعیم خان، ایریا ہیڈ آفاق غلام مرتضیٰ تبسم سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ مرحوم حافظ قرآن اور عالم دین تھے اور مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر یونس خان نیازی کے چھوٹے بھائی تھے ۔ نماز جنازہ مولانا عبدالخالق نے پڑھائی ۔