تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرموسم سرمامیں اپنے اپنے ضلع میں آفات سماوی کے معاملات کویکسوکرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیںتاکہ نقصانات کابروقت ازالہ ممکن بنایاجائے تعمیراتی کاموں کی مانیٹرنگ اورموقع پرکام کی رفتارکے ساتھ کوالٹی میٹریل کاجائزہ لیاجائے، کمشنرپونچھ ڈویژن عطاء اللہ عطاء

منگل 27 دسمبر 2016 22:01

راولاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) کمشنر پونچھ ڈویژن عطاء اللہ عطاء نے کہاہے کہ تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرموسم سرمامیں اپنے اپنے ضلع میں آفات سماوی کے معاملات کویکسوکرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیںتاکہ نقصانات کابروقت ازالہ کوممکن بنایاجائے تعمیراتی کاموں کی مانیٹرنگ اورموقع پرکام کی رفتارکے ساتھ کوالٹی میٹریل کاجائزہ لیاجائے۔

موسم سرماکی برف باری کے دوران ضلع بھرکی تمام شاہرات کوفعال رکھاجائے تاکہ خوراک کی کمی کاسامنانہ ہو۔وہ اپنے آفس چمبرمیں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزسے گفتگوکررہے تھے ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرباغ،چوہدری گفتارحسین ڈپٹی کمشنرسدھنوتی راجہ طاہرممتاز،ڈپٹی کمشنرراولاکوٹ چوہدری محمدالطاف،ڈپٹی کمشنرحویلی محمدکاشف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کمشنرپونچھ ڈویژن نے چارج سنبھالتے ہی انتظامی وترقیاتی معاملات کوحل کرنے اورحکومتی ترجیحات کومدنظرکھتے ہوئے خصوصی احکامات دیئے اورکہاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیں ہمہ وقت چوکنارہناہوگا،۔

انہوں نے کہاکہ تمام ماتحت دفاترکے انٹرنل آڈٹ کااہتمام کرکے جلدازجلدتعیملی رپوٹ پیش کریں۔ایک سال سے زیرسماعت کیسزکوفوری یکسوکیاجائے۔کمشنرپونچھ ڈویژن نے آزادکشمیرکے بانی صدرغازی ملت سردارمحمدابراہیم خان کے مزارواقع کوٹ متے خان بھی حاضری دی اورمزارپرپھول چڑھائے اس موقع پرڈپٹی کمشنرپونچھ وڈپٹی ڈائریکٹراطلاعات،اسسٹنٹ کمشنرعبدالقادربیگ بھی موجودتھے۔اس موقع پرکمشنرنے کہاکہ غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان کی قربانیوں کے نتیجے میں یہ ملک آزادہوااورہم یہاں آزادی کے ساتھ زندگی گزاررہے ہیں۔انہیں غازی ملت سردارابراہیم خان کے گھرمیں موجودلائبریری اوردیگرتاریخی اشیاء کامعائنہ کیااورلطف اندوزہوئے۔