برہان وانی کی شہادت کے بعد جو نئی تحریک ابھری ہے اُس میں بڑی استقامت ہے ،سردار محمد مسعود خان
مقبوضہ کشمیر کے عوام نے تحریک کے دوران بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں،لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوئے مگر تحریک کو زندہ رکھا ہے ، صدر آزاد کشمیر
بدھ 28 دسمبر 2016 17:42
(جاری ہے)
مقبوضہ کشمیر کی اندوہناک صورتحال کے باوجود عالمی برادری کی بے حسی انتہائی مایوس کن ہے۔
اقوام عالم نے قابض اور جارح بھارت کی طرف سے بین الاقوامی ضابطوں اور قوانین کی دھجیاں بکھیر نے پر انتہائی کمزور ردعمل کا مظاہرہ کیا ۔ ہم اس بے حسی کی دیوار کو توڑیں گے ۔ اس سلسلے میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام مل کر سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی سطح پر مظلوم بھائیوں کی مدد کیلئے اپنی جدوجہد تیز تر کریں گے ۔ صدر سردار مسعود خان نے حریت رہنمائو ں کو یقین دلایا کہ بھارتی قابض افواج کے مظالم سے تنگ آکر آزاد کشمیر آنے والے مہاجرین کے گزارہ الائونس میں اضافے ، مہاجرین کی آبادکاری ، ٹھوٹھہ میں مہاجر کالونی کی تعمیر کا کام تیز کرنے اور مہاجرین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا۔ صدر آزاد کشمیر کو بتایا گیا کہ اس وقت 21سو خاندان مظفرآباد شہر میں کرائے کے مکانات میں مقیم ہیں ۔ جن کو محدود گزارا الائونس میں زندگی گزارنا دوبھر ہوگیا ہے۔ ان مہاجرین کیلئے بھی شہر کے گردونواح میں کوئی قطعہ زمین مختص کیا جائے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ وہ پہلی فرصت میں مہاجرین کیمپوں کا دورہ کر کے ان کے مسائل کا جائزہ لیں گے ۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کے حوالے سے مزید آگہی اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں زرائع ابلاغ خصوصاً سوشل میڈیاکے ہتھیار کا موئثر استعمال ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کیلئے این سی سی کی لازمی تربیت کو بحال کیا جائے۔ ہمیں مکار دشمن کا سامنا ہے اور یہ خطہ بہر صورت حالت جنگ میں ہے ہمیں دفاعی تربیت کے حوالے سے غافل نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی کلاسوں کے نصاب میں تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ، وہاں کے عوام کی قربانیوں اور تحریک کے قائدین کے حوالے سے معلومات کو شامل کیا جائے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.