سپیکر آزاد کشمیر کی نو منتخب ممبران کو مبارکباد

مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادکشمیر کی مثالی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،شاہ غلام قادر

جمعرات 29 دسمبر 2016 18:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلا م قادر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت ہمیشہ پاکستان و آزاد کشمیر کی ترقی میں دوران اقتدار سنہری کام سر انجام دیئے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادکشمیر کی مثالی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کشمیر کونسل کا دوسری بار اجلاس مظفرآباد میں طلب کر کے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

جس سے ریاست میں تعمیر وترقی کے اہداف حاصل ہوں گے۔ہم وزیر اعظم پاکستان کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں انھوں نے صرف اقوام متحدہ میں مسلئہ کشمیر پر بھرپور موقف اٹھایا بلکہ اس خطے کی مثالی ترقی میں گہری دلچسپی لی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورے سے نہ صرف خطہ ترقی کا سنگ میل عبور کرے گا۔ بلکہ تحریک آزاد ی کشمیر کی تقویت کا باعث بنے گا۔

شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ 2005ء کے زلزلہ کی تباہی کے بعد اس خطے کی تعمیر وترقی میں وفاقی حکومت کا شاندار کر دار ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تعمیراتی اہداف حاصل کرنے کے لیے وافر فنڈز مہیا کر رہی ہے۔ یہاں کے عوام اس کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں عوام سے کیے گئے وعدے جلد پورے ہوں گے۔ بلکہ ایسے مثالی کام ہوں گے۔ کہ آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔ سپیکر اسمبلی نے نومنتخب ممبران کشمیر کونسل عبد الخالق وصی اور صدیق بٹلی کو بھی مبارک باد دی۔