ماریہ اقبال ترانہ کی تعلیمی اداروں میں طلباء پر اساتذہ کی جانب سے تشدد کی مذمت

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:53

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) یوتھ فورم فار کشمیر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ماریہ اقبال ترانہ نے تعلیمی اداروں میں معصوم طلباء پر اساتذہ کی جانب سے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت اور انسانی حقوق کے ادارے طلباء پر ہونے والے تشدد کی روک تھام کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مظفرآباد کے نواحی علاقہ میں قائم ایک ہائی سکول میں ایک کمسن طالب علم پر ٹیچر کی جانب سے ہونے والا تشدد قابل مذمت ہے شدید سردی کے موسم میں معمولی لاپرواہی کی بنیاد پر بچوں پر بہیمانہ تشدد افسوسناک ہے انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے اقداما ت اٹھائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے اداروں اور غیر انسانی سلوک کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کریں۔