مقبوضہ کشمیر: معروف حریت رہنما مسرت عالم بٹ رہا ئی کے بعد دوبارہ گرفتار

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:39

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں معروف حریت رہنما اور جموں وکشمیرمسلم لیگ کے چئیرمین مسرت عالم بٹ کو جمعرات کو کٹھوہ جیل سے عدالتی احکامات کے تحت رہا کردیا گیا تھا لیکن پولیس نے انہیں دوبارہ جیل کے باہرسے گرفتا ر کیاہے۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے بعد بھارتی پولیس نے ا نہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے۔