پیپلزپارٹی جیالوں اور شہیدوں کی جماعت ہے جس کے جیالے ہمہ وقت ملک کی خاطر بڑی بڑی قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں‘پیپلز پارٹی ا پنے نظریے اور عقیدے پر قائم و دائم رہنے والی جماعت ہے

پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 30 دسمبر 2016 17:39

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جیالوں اور شہیدوں کی جماعت ہے جس کے جیالے ہمہ وقت ملک کی خاطر بڑی بڑی قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں،پیپلز پارٹی ا پنے نظریے اور عقیدے پر قائم و دائم رہنے والی جماعت ہے یہ واحد جماعت ہے جس نے جمہور یت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور ملک میں جمہو ر کو پروان چڑھایا،پیپلز پارٹی کے کارکن اور قائدین قائد جمہوریت اور محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر اور ان کے نظریے اور منشور پر چلنے کا عزم کیے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری ساجد ایوب نے کہا کہ اگر محترمہ شہید رانی کو شہید نہ کیا جاتا تو آج ملک کا نقشہ کچھ اور ہوتا جمہوریت کو کسی بھی قسم کے خطرات کا سامنا نہ ہوتا، انہوں نے کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے خون کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اور جمہوریت مخالف قوتیں یکجان ہوکر بھی جمہوری نظام کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں انہوں نے کہا کہ سیاست میں تماشے اور بدتمیزی کے کلچر کو پروان چڑھانے والے ناکامی کے دھانے پر کھڑے ہیں جس کاسہرا پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے