وزیر جنگلات سردار میراکبرخان نے رواں سال آزادکشمیر کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور نقصان جنگل کے حوالے سے محکمہ جنگلات سے تفصیلات طلب کرلی

جمعہ 30 دسمبر 2016 20:30

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) وزیر جنگلات سردار میراکبرخان نے رواں سال آزادکشمیر کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور نقصان جنگل کے حوالے سے محکمہ جنگلات سے تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات سردار میراکبر نے آزادکشمیر میں شدید خشک سالی کے باعث جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجہ میں جنگل وجنگلی حیات کے نقصان کے حوالے سے محکمہ جنگلات سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ محکمہ جنگلات کے آفیسران جنگلات میں لگنے والی آگ کے حوالے سے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ریاست کے سرسبز جنگلات جوکہ قیمتی اثاثہ ہے کو بچانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں ۔

اور روزانہ کی بنیاد پر وزات جنگلات کو آگاہ کیا جائے کہ کن علاقوں میں آگ لگی ہے اور اسکے تدارک کے لیے کیا اقدامات اٹھائیں گئے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر جنگلات کا کہنا تھا کہ جنگلات اور جنگلی حیات ہمارا قومی اثاثہ ہے ۔اس کو بچانے کے لیے حکومت ہرممکنہ اقدامات اٹھائے گی ۔ اور محکمہ جنگلات کے آفیسران دن رات ایک کرکے اس قیمتی دولت کو ایمان کا حصہ سمجھ کر بچانے کے لیے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائیں ۔ تاکہ اس قومی دولت کے ضیا ع کو بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :