ماجد حسین حیدری جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ‘مبارکباد دینے والوں کا تانتا باندھ گیا

اتوار 1 جنوری 2017 16:20

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء)ماجد حسین حیدری کو جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر کھوئی رٹہ میں جشن ،مٹھائی تقسیم،ماجد حیدری کی رہائش گا ہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا باندھا رہاکارکنوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد،نظام مصطفی کے حق میں نعرے بازی ،خطہ میں اسلامی قانون کے نفاذ کے لئے کوششیں تیز کرنے کا عزم تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفی کے کو ٹلی کے مقام پر ہونے والے سالانہ مرکزی کنونشن میں ماجد حسین حیدری کو دوبارہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب کیے جانے پر کھوئی رٹہ میں جشن ،مٹھائی تقسیم،ماجد حیدری کی رہائش گا ہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا باندھا رہاکارکنوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد،نظام مصطفی کے حق میں نعرے بازی ،خطہ میں اسلامی قانون کے نفاذ کے لئے کوششیں تیز کرنے کا عزم وادی بناہ کے سیاسی ، سماجی اور مذہبی رہنمائوں مولانا ظہیر عباس، سید نجیب کاظمی ، شفاعت چوہدری ،چئیرمین غلام قادر، خلیل انصاری، شیخ ریاست،راجہ عامر، راجہ تنویر ،سید ظہیر عباس ،ساجد انصاری ،حاجی محمد الیاس،راجہ شاہد محمود ،مولا جٹ،حاجی گلستان ،اظہر عطاری ،مزمل حسین ،علی حیدر ،ارسلان راجہ اور ظہیر چوہدری نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق امیدوار اسمبلی ماجد حسین حیدری کا جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفی کا دوبارہ سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونا وادی بناہ کے لئے اعزاز کی بات ہے ماجد حیدری وادی بناہ کے نوجوانوں کا ماتھے کا جھومر ہیں ماجد حیدر ی نے غریبوں کے حقوق کاہر فورم پر دفاع کیا ہے نوجوان قیادت پر ہمیں فخر ہے امید ہے کہ نو منتخب سیکرٹری اطلاعات عوام کے حقوق کا دفاع کریں گے وادی بناہ سے نوجوان کو اپنی جماعت کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات بنانے پر سربراہ تحریک پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وادی بناہ کے سیاسی سماجی اورمذہبی رہنمائوں نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا مولانا ظہیر عباس نے کہا کہ ماجد حسین حیدری کا جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات بننا نیک شگون ہے نظام مصطفی کے لئے ان کی کوششیں لائق تحسین ہیں نوجوان رہنماء کو اپنی جماعت کا سیکرٹری اطلاعات بنانے پر سربراہ جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفی کا شکریہ ادا کرتے ہیں سید نجیب حسین شاہ کاظمی اور مولا جٹ نے کہا کے ماجد حسین حیدری وادی بناہ کے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ان کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات بننا کسی اعزاز سے کم نہیں وادی بناہ کے اس سپوت نے ہر فورم پر غریب عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور نظام مصطفی کے لئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں عوامی حقوق کے لئے اپنے دن رات ایک کر دینے والے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں ماجد حیدری کا سیکرٹری اطلاعات بننا ہمارے لئے باعث افتخار ہے دیگر رہنما ئوں نے کہا ان شاء اللہ جموں و کشمیر تحریک نظام مصطفی ریاست کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی ایک دن خطہ میں ضرور اسلامی قانون کا نفاذ ہوگا اور ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہو گی کرپٹ نظام کا خاتمہ جلد ہو نے والا ہے۔