گلگت بلتستان میں ابرآلود موسم اور ٹھندی ہوائوں کے باعث کاروبار زندگی متاثر

پیر 2 جنوری 2017 16:10

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) گلگت بلتستان میں سردی کی تازہ ترین لہر سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکے روز سے جاری ابرآلود موسم اور ٹھندی ہوائوں کی وجہ سے درجہ حرارت کافی حد تک گر گیا ہے جبکہ گلگت کے بالائی علاقے نلتر،بگروٹ اور کارگاہ میں درجہ حرارت 7۔ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے،جس کے باعث لنڈے کی دکانوں پرگرم کپڑے ، کوٹ اور دیگر گرم ملبوسات کی خریداری کے لئے خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :