پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال کے علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے پر قومی ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا

منگل 3 جنوری 2017 11:14

پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال کے علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال کے علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے پر قومی ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر کئی مقامات پر حدنگا ہ صفر رہ جانے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال کے علاقوں میں شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتہائی ضرورت پر موٹر وے انکوائری سے دھندکے حوالے سے معلومات حاصل کر تے فوگ لائٹس آن کرتے ہوئے قافلوں کی صورت میں آہستہ آہستہ سفر کریں۔

متعلقہ عنوان :