کشمیریوں کو حق خوداردیت دلوانے میں اقوام عالم اپنا کردار ادا کر ے ، وزیر جنگلات سردار میراکبر خان

بدھ 4 جنوری 2017 20:38

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلم شدہ ہے دلوانے میں اقوام عالم اپنا کردار ادا کر ے، بھارت ایک عالمی دہشت گرد ملک ہے، اقوام عالم کشمیر کے اندر بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف عالمی سطح پر اقتصادی پابند یاں لگا کر جنوبی ایشیا میں امن وامان کی صورت حال کو قائم کرے، بھارت نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے بعد آبی جارحیت شروع کر دی ہے جس سے ثابت ہو تا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا ء میں امن کا خواں نہیں ہے ۔

بھارتی ریاستی دہشت گردی سے خطہ کشمیر کی حسین وادی سنسان ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں رہنمائو ں پر تشدد قابل مذمت ہے ایسی کارروائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پر اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں بدامنی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور اس لئے وہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے ۔

یہ بات اب پوری دنیا پر واضح ہو جانی چاہئے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں امن کے قیام میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اپنے تمام تر وسائل کو دہشت گردی پر صرف کرکے مسلمانوں کی نسل کشی اور جنوبی ایشیا ء کے پرامن خطے کو تباہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کو جنگی جیل میں تبدیل کردیا ہے جس میں معصوم ،نہتے اور مظلوم کشمیریو ں کو قید کر کے شہید کردیا جاتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال مقبوضہ وادی میں ملتی ہے جوکہ بھارتی حکمران اپنے اقتدار کے خصول کی خاطر مظلوم کشمیریوں پر ڈھارہے ہیں اور اس پراقوام عالم کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں نے وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے نام نہاد بھارتی جمہوریت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں اور پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔

مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی قوتیں ہیں اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ناممکن ہے ۔ بھارت ریاستی دہشت گردی نے جنوبی ایشیاء کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کی بھارت سے مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ جد وجہد جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے اقوام متحدہ اور مغربی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں لگا کر خطے میں دہشت گردی رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔