کراچی میں سردی میں اضافہ ہوگا، محکمہ مو سمیات کی پیش گوئی

جمعہ 6 جنوری 2017 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) کراچی میں ٹھنڈی یخ بستہ ہو ائوں نے ڈیرہ جمالیا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت مزید دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں 4سے 5روز تک برقرار رہے گی۔کراچی میں درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :