کراچی میں یخ ٹھنڈی ہوائیں،سردی کی شدت میں اضافہ

جمعہ 6 جنوری 2017 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) کراچی میں بھی ٹھنڈی یخ بستہ ہو اؤں نے ڈیرہ جمالیا ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشن گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سرد ہواؤں کے باعث ہفتے سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت مزید دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں 4سے 5روز تک برقرار رہے گی۔کراچی میں درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ سندھ کے میدانی وبالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند بھی چھائے رہے گی

متعلقہ عنوان :