گذشتہ حکومت نے 22 ارب کا خسارہ چھوڑا تھا یا نہیں ، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:54

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان ،ڈاکٹر مصطفے بشیر عباسی، چوہدری شہزاد محمود نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر گذشتہ پانچ سال اپنی حکومت کے سیاہ کرتوتوں پر پردہ ڈال کر ان کے گناہوں میں برابر کے شریک رہے۔ وہ آئیں اور مناظرہ کریں کہ انہوں نے 22ارب کا خسارہ چھوڑا تھا یا نہیں ۔

حکومت پر تنقید کرنے والوں کو ریاستی مسائل اپنی پاپی قیادت سے اٹھانے کی توفیق نہ ہوئی۔ ریاستی وقار اور ریاستی وسائل پر حق جتانے والوں کو اتنی جرات نہ ہوئی کہ وہ اپنی جماعت کے وزیراعظم کے سامنے آزادکشمیر کے دیرینہ حل طلب مسائل کا ذکر ہی کر لیتے۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ریاستی تشخص و وقار بحال کیا اور آج ریاست کے عوام اور سرکاری ملازمین باعزت طور پر اپنے فرائض اور دیگر معمولات سر انجام دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیگی اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران میرٹ کی بحالی، آئین و قانون کی بالا دستی ، اداروں کے استحکام ، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور ضروریات زندگی کی فراہمی کے حوالے سے شاندار اقدامات اٹھائے ہیں جس کی گونج گذشتہ 10 سالہ کارکردگی پر بھاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے مالیاتی وسائل کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے جس نے اٹھارویں ترمیم کے وقت آزادکشمیر کے حقوق کی بات نہیں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :