نیشنل ایکشن پلان قومی پلان ہے اس پر پوری طرح عمل درآمد ہوررہا ہے اور اس پر پوری طرح عملدرآمد کروائیں گے کسی کو کسی صورت اس کی خلاف وزری کی اجازت نہیں دیں گے

ڈپٹی کمشنر ضلع ہٹیاںبالا عبدالحمید کیانی کانیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

منگل 10 جنوری 2017 14:03

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر ضلع ہٹیاںبالا عبدالحمید کیانی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے منعقدہ اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی حکام،مقتدراداروں کے ذمہ ادران،ضلعی انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع ہٹیاںبالا عبدالحمید کیانی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی پلان ہے اس پر پوری طرح عمل درآمد ہوررہا ہے اور اس پر پوری طرح عملدرآمد کروائیں گے کسی کو کسی صورت اس کی خلاف وزری کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع ہٹیاں بالا ایک مثالی اور پرامن ضلع ہے یہاں کے لوگ انتظامیہ اور ادراوں سے تعاون کرتے ہیں عوام کے بھرپور تعاون سے ہی اس پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے نیشنل ایکشن پلان کی کسی صورت خلاف ورزی نہ کریں ایسا کرنے کیا جازت نہیں دی جائے گی عوام الناس مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی سے انتظامیہ کو آگاہ کریں اس کے علاوہ اجلاس سے آرمی حکام،سول انتظامیہ،مقتدراداروں کے ذمہ ادران نے بھرپور شرکت کی اور موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گی دردیں اثناء ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تمام ضلعی آفیسران ومحکمہ جات کا بھی اجلاس ہوا جس میں تمام ادروں کے سربراہان نے شرکت کی اورضلع ہٹیاں بالا کے مسائل اورمحکمہ جات کے مسائل سے تفصیلی طور پر ڈی سی عبدالحمید کیانی کو بریفنگ دی گی