سردار اکبر خان کی زیر صدارت عوام علاقہ عباس پور کا اجلاس

بدھ 11 جنوری 2017 19:57

عباسپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) عوام علاقہ کاایک اجلاس زیرصدارت سردارمحمداکبر خان کے منعقدہواجس میں مختلف برادریوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے اجلاس میں نمجر کے مختلف گاؤں کی تعمیر ترقی اورعوام کے مسائل کے حل سمیت دیگر امور پرغورکیاگیا اجلاس آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئررہنما اوربرطانیہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردارفردوس بیگ کوخالصہ نمجرتانکہ نمجر ایک کلومیٹر لنک کرواکر نصف درجن سے زیادہ گاؤں کے عوام کی مشکلات کاازالہ کیااس لنک روڑ کی وجہ سے اس سڑک پرہزاروں عوام کوسفری سہولیات فراہم ہونگے اجلاس میں اس سڑک لنک کرانے پرہزاروں عوام کوسفری سہولیات فراہم ہونگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس سڑک کولنک کرانے میں سردارفردوس بیگ نے اس اپنے ذاتی اخراجات کرکے ایک کلومیٹر سڑک کولنک کروایاہے ۔جس پرعوام سردارفردوس بیگ کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں ۔اجلاس میں سردارمیراکبر ،سردارسلیم خان ،سردارمحمد حنیف ،سردارمحمد سیاب خان ،سردارمحمدشہزادخان ،راجہ محمداصغرکیانی ،سمیت دیگررہنماؤں نے ان کاشکریہ اداکیا۔اورمطالبہ کیاکہ ممبراسمبلی چوہدری محمدیاسین گلشن خالصہ نمجر تک اسکو پختہ کرانے میں تعاون کریں تاکہ عوام کوسفری سہولیات فراہم ہوسکے۔