محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت شمالی علاقہ جات میں اتوار سے پیر تک بارش اور برف باری کا بھی امکان

جمعرات 12 جنوری 2017 11:07

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت شمالی علاقہ جات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت شمالی علاقہ جات میں اتوار سے پیر تک بارش اور برف باری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے راستے مغربی ہواؤں کا سسٹم جمعہ کو پاکستان میں داخل ہو گا جس سے شمالی بلوچستان میں تیز بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ اتوار کو کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کہ اتوار سے پیر کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :