گورنرخیبرپختونخوا سے اے سی سی اے یو کے سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی خیبر پختونخوا کی سدرة المنتہیٰ کی ملاقات

جمعرات 12 جنوری 2017 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء)اے سی سی اے یو کے سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خیبر پختونخوا کی سدرة المنتہیٰ نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی ۔ ان کی والدہ کے علاوہ پروفیشنل اکیڈمی آف کامرس کے پرنسپل خواجہ اویس بلال ، ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن فضل امین، اے سی سی اے یو کے کے نمائندے اسد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے سدرة المنتہیٰ کی اعلیٰ تعلیمی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو سراہا اور انہیں تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔ واضح رہے کہ سدرة المنتہیٰ کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔ گورنر نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ قبل ازیں گورنر نے مس تانیہ خان کو آکسفور یونیورسٹی سے Comparative Social Policy کے شعبے میں ڈگری لینے پر بھی تعریفی سند سے نوازا۔مس تانیہ خان کا تعلق فاٹا کے علاقے مہمند ایجنسی سے ہے اور انہوں نے یہ اعزاز فل میرٹ سکالرشپ کی بنیا د پر حاصل کیا ہے۔