جموں کے مسلمانوں پر حملوں کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں احتجاجی مظاہرے
جمعہ 13 جنوری 2017 19:04
(جاری ہے)
انہوںنے کٹھوعہ میں مسلمانوں پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ حریت رہنمائوں آغا سید حسن الموسوی الصفوی ، سید امتیاز حیدر ، عمر عادل ڈار ، غلام نبی ذکی، فاروق احمد ماموسی ، شیخ عبدالرشید، ظہور احمد بٹ ، فردوس احمد شاہ ،شبیر احمد ڈاراورامتیاز ریشی نے مظاہروںکی قیادت کی۔
بھارتی فورسز کے اہلکاروںنے متعدد مقامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پاوا شیلوں کا بے دریغ استعمال کیاجس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر جموںکے علاقے کشتواڑ میں مسلم شوریٰ کمیٹی نے بھی کٹھوعہ میں مسلمانوں پر حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت جامع مسجد کشتواڑ کے امام فاروق احمد کچلو نے کی۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنمائوں سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ اور ہلال احمد وار کو مظاہرو ں کی قیادت سے روکنے کیلئے مسلسل گھروں میں نظر بند رکھا۔ انہیں جمعہ کی نماز بھی ادا نہیں کرنے دی گئی۔ میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے غنڈو ں کی طرف سے کٹھوعہ میں مسلمانوں پر حملے مقبوضہ وادی کشمیر کے لوگوں کے لیے ناقابل قبول ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوںکا مقصد جموںخطے کے مسلمانوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر علاقے سے ہجرت پر مجبو ر کرنا ہے۔ دریں اثنا حریت رہنما محمد یوسف نقاش اور سلیم زرگر شہید ناصر شفیع کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرینگر کے علاقے نیو تھیڈ ہارونگئے۔ نثار شفیع کو 2016کی احتجاجی تحریک کے دوران شہید کیا گیا تھا۔ جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔ انہوں نے اس موقع پر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاںنہیں جانے دی جائیں گی اور انکے مشن کو ہر قیمت پر پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.