مظفر آباد: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، متعدد گرفتار

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) ایس ایچ او تھا نہ سیکرٹریٹ راجہ سہیل احمد خان کا تقرری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،اپر چھتر دولت کا لونی کے بدنام مشہور منشیات فروش ونوش ابراہیم مغل ولد عظیم خان مغل کو تقریبا ایک کلو اعلی کوالٹی کے گردہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، منشیا ت فروش ابراہیم مغل کے خلاف قبل ازیں تقریبات27 مقدمے درج ہو کر زیر تجویز عدالت ہیں۔

(جاری ہے)

ابراہیم مغل ایک طویل عرصہ سے منشیات فروشی کے مکروہ اور گھناونے دھندے میں ملوث ہو کر معصوم نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہا تھا۔ عوام علاقہ نے تھانہ پولیس سیکرٹریٹ کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہ ر کی ہے کہ اس کارروائی اور اس جیسی دوسری کارروائیوں سے منشیات فروشی کے دھندے کے خاتمے میں مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :