اولیاء کرام نے دین اسلام کولوگوںکے دلوں تک پہنچایا ، اسلام میں انتہاء پسندی ، رجت پسندی کی گنجائش نہیں ،کشمیر کی سرزمین اولیاء کے سرزمین ہے،وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان
پیر 16 جنوری 2017 11:02
(جاری ہے)
اسلام میں حقوق و فرائض کی بڑی اہمیت ہے ریاست کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے مگر یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ حقوق کے مطالبے کے ساتھ ساتھ فرائض کی ادائیگی بھی اتنی ہی اہمیت کی حامل ہے حضرت سخی سائیں سہیلی سرکارؒ کا شمار خطہ کشمیر کے ان عظیم ہستیوں میں ہوتا ہے جن کی تعلیمات اور فیض سے لوگ رہتی دنیا تک مستفید ہوتے رہیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار سخی سائیں سہیلی سرکارؒ کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین پیمرا انصار عالم ، سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی ، سابق صدارتی مشیر راجہ ساجد ، صدر سیرت کمیٹی مظفرآباد صاحبزادہ سلیم چشتی خادم دربار بری امام سرکارصاحبزادہ راجہ صاحب ،میجر اوقاف راجہ فاروق، ن لیگ کے رہنما راجہ امداد علی طارق، راجہ شوکت اقبال ، راجہ قیصر مجید ، ،صاحبزادہ کالا بوا سمیت ہزاروںکے تعداد میںزائرین موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیرنے اس موقع پر محکمہ اوقاف کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ عرس مبارک کے موقع پر اولیاء کرام کے مزائوں پر آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔ دوردراز سے آنے والے زائرین کی خدمت کو ترجیح بنیادوں پر یقینی بنایا جائے اور لنگر کی تقسیم ، صحت و صفائی کی بہتری کے ساتھ ساتھ فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات اور ان کے طرز زندگی کے مطالعہ سے ہمیں اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی مذہبی ، معاشی ، اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لیے بے پناہ خدمات سرانجام دیں ۔ کشمیر میں قالین بافی کے صنعت نے حضرت شاہ ہمدانؒ کی بدولت مقبولیت حاصل کی اور آج بھی لاکھوں لوگوں کا روزگار اس سے وابستہ ہے ۔اسی طرح کی کئی نادر ونایاب مثالیں ہمارے سامنے ہیں ۔حقوق العباد کی ادائیگی اور انسانیت دوستی کے فروغ کے لیے صافیاء کرام کی خدمت ناقابل فراموش ہیں ان کی ترویج و اشاعت کو یقینی بنایا جائے ۔ آزاد کشمیربھر کے اند رمحکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مزارات پر عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.