ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش لیہ میں 24 ملی میٹر،سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا

پیر 16 جنوری 2017 11:15

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور بالائی فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی رپورٹ کے مطابق لیہ میں 24 ملی میٹر، لاہور 21، مری 20، میانوالی، جوہر آباد 17، نورپورتھل 16،گوجرانولہ ، چکوال 14، سیالکوٹ 13، جہلم، بھکر 13، اسلام آباد 13 ، راولپنڈی 12، منگلا10، سرگودھا 10،گجرات9 ، قصور 8، منڈی بہاوالدین7، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ5، فیصل آباد، اوکاڑہ4، کوٹ ادو3، سیاہیوال 2، بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان میں ایک، پارہ چنار 21، ڈی آئی خان17، چترال ، مالم جبہ 15، رسالپور 13، دیر 11، سیدوشریف 7، پشاور 6، کاکول، بنوں 5، کوہاٹ،لوئر دیر ، بالاکوٹ 4،کوٹلی15، راولاکوٹ 12،گڑھی دوپٹہ7، مظفرآباد6، خضدار،ژوب 4 اور بارکھان میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق گوپس میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ، کالام منفی 9، قلات، مالم جبہ، استور، پارہ چنار منفی 6، کوئٹہ، سکردو منفی 5، بگروٹ،ژوب، ہنزہ منفی4 اور چترال میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مری، مالم جبہ، پارہ چنار، راولاکوٹ، وادی نیلم میں اوسطاً ایک فٹ برف پڑی۔ محکمہ نے پیر کو مزید برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

متعلقہ عنوان :