وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ،ْ آزاد جموں و کشمیر کیلئے نئی ٹیچر ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظور ی دیدی گئی
آئندہ محکمہ تعلیم میں پرائمری ٹیچرز کی بھرتی کیلئے کم از کم معیار تعلیم بی ۔ اے ، بی ۔ایڈ ہوگا ،ْ نئی ریکروٹمنٹ پالیسی شفاف بھرتیوں کی پالیسی کی منظوری سے غریب محنت پیشہ لوگوں کو پختہ یقین ہوجائے گا ،ْ راجہ فاروق حیدر
منگل 17 جنوری 2017 17:22
(جاری ہے)
نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق آئندہ محکمہ تعلیم میں پرائمری ٹیچرز کی بھرتی کیلئے کم از کم معیار تعلیم بی ۔ اے ، بی ۔ایڈ ہوگاجبکہ سینئر ٹیچر کیلئے ایم ۔ اے ، ایم۔ ایڈ ہوگا۔ پرائمری ٹیچرز کی بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے تحریری امتحان ، اکیڈمک کوالیفکیشن اور انٹرویو کی بنیاد پر ہونگے جبکہ سینئر ٹیچرز کیلئے براہ راست کوٹہ کیلئے بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی ۔
نئی تعلیمی پالیسی سے آزاد کشمیر میں معیار تعلیم بلند ہوگا اور میرٹ و قانون کی بالادستی قائم ہوگی جس سے اہل اور قابل لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔ اجلاس میں اراضی مالکان سیٹلائیٹ ٹائون لنگرپورہ، ٹھوٹھہ کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری فزیکل پلاننگ ممبر ہونگے ۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر تمام معاملات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر میں ٹیچرز کی بھرتی کیلئے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دینے پر کابینہ ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج کا دن تاریخی دن ہے جب آزاد کشمیر میں قانون ، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کیلئے کابینہ نے تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے۔غریب محنت پیشہ افراد مصیبتیں،اذیتیں اٹھا کراپنے بچو ں کو پڑھاتے ہیں تاکہ انہیں سرکاری ملازمت مل جائے اور بڑھاپے میں ان کا سہارا ہو۔محکمہ تعلیم جو کہ سرکاری ملازمتوں کا نصف ہے میں میرٹ بحال کیا گیا ہے شفاف بھرتیوں کی پالیسی کی منظوری سے ان غریب محنت پیشہ لوگوں کو پختہ یقین ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پالیسی سے ایک جمہوری معاشرہ اور ایک نیا سماج تشکیل پائے گا۔ تمام لوگوں کو برابری کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ غریب ، مزدور اور محنت کش کا بچہ بھی اپنی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر بہتر مستقبل پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بھی ایک جمہوری سسٹم کے تحت وجود میں آئی ہے ،ہمارے کارکنوں کے بھی مطالبات اور توقعات ہیں لیکن ہم ملک و قوم کی بہتری ، نئی نسل کے بہتر مستقبل اور حق و انصاف کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں ۔ ان فیصلوں سے اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوگا اور مخلوق خدا بھی راضی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے قانون و انصاف اور میرٹ کو تہہ وبالا کر دیا ، وہ غریب عوام اور اداروں کی بہتری کیلئے فیصلے نہیں کرتے تھے بلکہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں اہل اقتدار نے فیصلے اپنے لیے اور چند حواریوں کو نوازنے کیلئے کیے جس کی وجہ سے نظام حکومت بری طرح مفلوج ہو چکا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر میں سسٹم کو کافی حد تک بہتر لیا ہے اب آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی شروع کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے جے کے آر ایس پی کو ماضی کے اندر کی جانے والی حکومتی مداخلت نے ادارے کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا اس کو پروفیشنل بنیادوںپر ادارہ بنایا جائے۔ تمام اداروں کو ٹھیک کرنا ہے ، بلدیاتی اداروں کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ ان کے غیر ضروری اخراجات کم کر کے انہیں تعمیر و ترقی پر لگایا جائیگا۔ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں اور سسٹم کی بہتری کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور فراخدلانہ امداد سے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب آئے گا۔ ہم ریاست کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہاں پر ایسے منصوبے شروع ہوں جن سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کی سہولت میسر آئے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آزاد کشمیر میں نئی بھرتی پالیسی کے بعد محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کیلئے نئی ٹرانسفرپالیسی مرتب کریں تا کہ ملازمین یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے سکیں اور اہل اور محنتی ملازمین کو ترقی کے مواقع ملیں اور نااہل اور کام چور ملازمین کے خلاف تحت قواعد تادیبی کارروائی کی جا سکے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.