محکمہ صحت کی ٹیم کاچھاپہ،سینکڑوں من دودھ ضائع،فیکٹری سر بمہر کردی

منگل 17 جنوری 2017 23:10

مظفر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)جتوئی میں مظفرگڑھ سپیشل برانچ اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی, ملک فیکٹری پر چھاپہ ,لوڈ ٹرک سے مضرِ صحت دودھ کے ڈرم برآمد، تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سپیشل برانچ اکرم نیازی اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر جتوئی ڈاکٹر سعید اختر نے ٹیم کے ہمراہ ملک فیکٹری پر چھاپا مار کر جتوئی کے تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود میں واقع ملک فیکٹری سے ٹرک نمبر ایم این ایس 2099 میں لوڈ مضر صحت دودھ کے 56 ڈرم برآمد اور ملک فیکٹری سے 5 من کھلا مضر صحت دودھ بھی برآمد کرلیا،محکمہ صحت کی ٹیم نے مضر صحت دودھ ضائع کر کے فیکٹری سیل کردی اور کارروائی کے دوران فیکٹری مالک جاوید نامی شخص کوگرفتارکرکے مقدمہ دج کرلیاہے۔