عباسپور ‘جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن عباسپور کا ہنگامی اجلاس

ذمہ داران اور عہدیدران کی بھر پور شرکت ‘یوم مقبول بٹ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

بدھ 18 جنوری 2017 19:26

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن عباسپور کا ہنگامی اجلاس تمام یونٹس کے ذمہ داران اور عہدیدران کی بھر پور شرکت اجلاس میں یوم مقبول بٹ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن عباسپور کا ایک اہم اجلاس تحصیل چیئرمین جے کے این ایس ایف کا مریڈ محبوب الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں تمام یونٹس کے عہدیدران اور ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبول احمد بٹ شہید کشمیری قوم کے وہ عظیم ہیرو ہیں جنہوں نے مادر وطن کی مکمل آزادی اور خود مختاری اور کوشحالی کے لیے اپنی جان کی نذرانہ پیش کر دیا کشمیری قوم ہمیشہ اس عظیم قائد کی قربانی کو یاد رکھیں گئے اس موقع پر یوم مقبول بٹ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ اس سال عباسپور میں یوم مقبول شایاں شان طریقہ سے بنایا جائے گا اس سال 11فروری کو عباسپور میں پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے تمام یونٹس کے قافلے عباسپور آئیں گئے اس موقع پر بٹل ،گھمیر ،یونٹ کے چیئرمین شفقت محمود ،کامریڈ نعمان الحق،صدام حسین ،شرافت علی ،ساجد کشمیری ،شہزاد یعقوب ،ثاقب کشمیری نوید احمد ،عمران کشمیری اور دیگر کئی ساتھیو نے بھر پور شرکت کی ۔