بھمبر شہر میں ٹریفک کا نظام در ہم برہم ،شہریوں کا ہیو ی ٹریفک کے اندرون شہر داخلے پر پابندی کا مطالبہ

جمعرات 19 جنوری 2017 16:46

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) بھمبر شہر میں بڑی سکول بسوں اور ہیوی ٹریفک سے ٹریفک کا نظام در ہم برہم ہو گیا ،بھمبر شہر میںدن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے باعث ٹریفک جام رہنامعمول بنتا جا رہا ہے ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

بھمبر کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر بھمبر سے دفتری اوقات میں ہیو ی ٹریفک کے اندرون شہر داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :