کراچی تیز ہواؤں کی زد میں، موسم سرد ہوگیا

جمعرات 19 جنوری 2017 17:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) شہر قائد کا موسم دن بہ دن سرد ہوتا جا رہا ہے۔ بارش کے بعد اب سردی کے ساتھ تیزہواں کے جھکڑچل پڑے،محکمہ موسمیات نے مزید بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کی صبح سے تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنا شروع ہوگئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردہواؤں کے جھکڑ کا سلسلہ آئند دو سے 3روزتک جاری رہے گا۔ شہرمیں ہوا شمال مشرق کی طرف سے چل رہی ہے جس کی رفتار 28ناٹ فی کلومیٹر ہے جبکہ ہوا کی عمومی رفتار 18ناٹ فی کلومیٹر ہوتی ہے۔ کراچی کے شہریوں کو محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ نوید بھی سنائی گئی ہے کہ اس دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :