کراچی میں دہشت گردوں کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے، آرمی چیف
قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر قائد میں قیام امن کے لئے کام کرتے رہیں گے ،شہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا ،سی پیک میں کراچی کی اہمیت واضح ہے، جوانوں کا کراچی کو دہشت گردوں اور مجرموں سے پاک کرنے کا عزم قابل تعریف ہے، شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن و امان کی فضاء کو سازگار بنایا جائے گا، کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی قومی اور سماجی ذمہ داری ہے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی کے دورے کے موقع پر افسروں وجوانوں سے خطاب اور تاجروں سے گفتگو کور اور رینجرز ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، جنرل باجوہ نے رینجرز کی کارکردگی کو سراہا ،آئی ایس پی آر
جمعرات 19 جنوری 2017 20:07
(جاری ہے)
آرمی چیف کو کور اور رینجرز ہیڈ کوارٹر میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے کراچی میں حالات معمول پر لانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن کرنے پر رینجرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ ‘ اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔
انھوںنے کہاکہ کراچی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوج ایک ریاستی ادارے کے طور پر کراچی آپریشن میں مصروف تمام حکومتی اداروں خاص طور پر سندھ پولیس ر سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ جوانوں کا کراچی کو دہشت گردوں اور مجرموں سے پاک کرنے کا عزم قابل تعریف ہے۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی حمایت پر کراچی کے شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازں کراچی کے تاجروں نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقا ت میں آرمی چیف نے کہاکہ شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن و امان کی فضاء کو سازگار بنایا جائے گا۔ کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی قومی اور سماجی ذمہ داری ہے۔کراچی پہنچنے پر آرمی چیف کا کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے استقبال کیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں پر مشتمل 40 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ 2 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں کراچی کے مسائل اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شکایت کی کہ شہر کے حالات تاجروں کے لئے سازگار نہیں، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پورے طریقے سے نہیں نبھا رہی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، تاجر اور صنعت کار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا، سی پیک میں کراچی کی اہمیت واضح ہے، کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کو سراٹھانے کا موقع دیں گے۔انھوں نے کہاکہ شہر میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں، کراچی آپریشن جاری ہے اور یہ شہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.