اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان،سکردو میںدرجہ حرارت منفی 13 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ

جمعہ 20 جنوری 2017 16:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا ،بہاولپور اور سرگودھا ڈویژن دھند کی لیپٹ میں رہے۔سب سے کم درجہ حرارت سکردو میںمنفی 13 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :