مرحوم صوفی اللہ دتہ خاکسار عہد ساز شخصیت کے مالک تھے ان کا سیاسی و صحافتی کردار انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے

وزیر سپورٹس و امور منگلا حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کی مرحوم صحافی صوفی اللہ دتہ کے بیٹے سے تعزیت

اتوار 22 جنوری 2017 16:20

ٓمیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء)وزیر سپورٹس و امور منگلا حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید نے کہاہے کہ مرحوم صوفی اللہ دتہ خاکسار عہد ساز شخصیت کے مالک تھے ان کا سیاسی و صحافتی کردار انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے میرپور کے حقوق کی جب بھی بات ہوئی مرحوم کا مسلمہ کردار سہرفہرست رہا انکی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں میں پورا نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے میاںمحمد ٹائون خاکسار ہائوس آکر انکے بیٹے ممتاز علی خاکسار کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر چیمبرآف کامرس آزاد کشمیرچوہدری صہیب سعید ، PROٹو وزیر سپورٹس حافظ یاسر،ذوالفقار علی خاکسار، شہزاد علی خاکسار، اعجاز خاکسار، افتخار احمد بٹ، ظہیر اقبال،ماجد اقبال،عمر فاروق، اقرار حنیف، انتظار حسین، شکیل چوہان، راحیل چوہان، محمد یونس خاکسار،ابرار خاکسار،امجد بٹ، بشارت حسین لودھی ودیگر موجود تھے چوہدری محمد سعید نے مزیدکہاکہ مرحوم کے میرے والد محترم اور ہماری فیملی کیساتھ قدیم تعلق تھا مرحوم نے جہاں میرپور کے عام آدمی کی آوازکو بلند کیا وہاں تحریک آزاد کشمیر کیلئے بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں اوریہ خدمات تاریخ کا حصہ بن گئیں ہیں اور یہی خدمات مرحوم کی بخشش کا سبب بنے گئی اس موقع پرانہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے