گلگت بلتستان میں شدید سردی کے باعث جھیلیں، واٹر فال ، ندی نالے اور سکردو میں دریائے سندھ منجمد ہو گیا

منگل 24 جنوری 2017 15:28

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) گلگت بلتستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور جھیلیں،واٹر فال ، ندی نالے اورسکردو میں دریائے سندھ بھی منجمد ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دریائے سندھ پر برف کی موٹی تہہ جمی ہوئی ہے جسے بچوں نے کھیل کے میدان کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے،منجمد دریا لوگوں کے لئے تفریحی مقام بن گیا ہے جہاں لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ دریا فروری کے پہلے ہفتے کے بعد پگھلنا شروع ہو گا۔نگلگت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں شدید سردی ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ بلتستان کے بالائی علاقوں میںان دنوں درجہ حرارت منفی25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :