سونہ مرگ میں بھارتی فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے پانچ اہلکا ر ہلاک ، چار لاپتہ ہو گئے

بدھ 25 جنوری 2017 15:05

سونہ مرگ میں بھارتی فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے پانچ اہلکا ر ہلاک ..
سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ میں برفانی تودہ فوجی کیمپ پر گرنے سے پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور چار لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرکاری ذرائع کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک پانچ فوجیوںکی لاشوں کا نکالا گیا ہے جبکہ چار اہلکار لاپتہ ہیں۔ ادھر بدھ کی صبح کنٹرول لائن کے قریب گریز کے گائوںبڈو گام میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :