سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ایس آر بی سی کے سرپرست اعلی منتخب

میرا مشن مزدوروں کی بلاتفریق خدمت وفلاح بہبودہے، چوہدری محمد یٰسین

جمعہ 27 جنوری 2017 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2017ء) آل پاکستان شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی لمیٹڈ/ اے ٹی وی ورکرز یونین(رجسٹرڈ)شاہین گروپ کی ایگزیکٹو کونسل نے اپنے اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی ای) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین کی مزدوروں کے لیے ناقابل فراموش خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں ایس آر بی سی کا سرپرست اعلیٰ مقرر کیا ہے ،ایس آر بی سی کے آئندہ آنے والے ریفرنڈم میں وہ مکمل سرپرستی کریں گے،اس موقع پر چوہدری محمد یسین نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا مشن مزدوروںبلاتفریق خدمت اور فلاح بہبود ہے وہ سی ڈی اے کے ہوں یا ایس آر بی سی کے ہوں،میری زندگی مزدوروں کی خدمت کے لیے وقف ہے،انہوں نے شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کے تمام ملازمین کو یقین دلایا کہ وہ سی ڈی اے کی طرح انکے تمام مسائل بھی حل کروائیں گے اور وہ تمام مرعات دلوائیں گے جس طرح سی ڈی اے ملازمین کو ملتی ہیں،اس موقع پر ایس آر بی سی کے سابق صدر محمد عظیم باجوہ اور جنرل سیکرٹری محمد صفدر نفیس نے چوہدری محمد یٰسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد یٰسین کی سرپرستی شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کے ملازمین کے فخر کا باعث ہے انکی سربراہی میں ہم شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کے ملازمین اور انکے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کریں گے اور انتظامیہ سے انکے حقوق دلوائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :