حیدرآبادسمیت ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی سندھ اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں دھندکا امکان ہے،محکمہ موسمیات

منگل 31 جنوری 2017 00:01

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران چند علاقوں کے علاوہ حیدرآبادسمیت ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی سندھ اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو حیدرآباد29سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد اور خشک رہا ، حیدرآباد میں شام کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 46% فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ29سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :