اگلے 2روز کے دوران ملک کے کسی حصے میں بارش کا امکان نہیں ،ْمحکمہ موسمیات

بدھ 1 فروری 2017 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔فورکاسٹنگ آفیسر غلام مرتضیٰ کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ،ْخیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاتاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑی۔انہوں نے بتایا کہ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق کالام منفی08 ،ْپاراچنار منفی07، استور منفی05، مالم جبہ، گوپس منفی03، سکردو، دیر، کوئٹہ، بگروٹ منفی02ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں 07، اسلام آباد اور پشاور 06،کراچی 16،چترال 01، کوئٹہ منفی 02اور ہنزہ میں منفی 01تک رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :