وزیر اعظم آزاد جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خانسے وزرا،ممبران اسمبلی،پارٹی عہد یداروں نے کشمیر ہائوس میں الگ الگ ملاقاتیں کر کے ان کو برطانیہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

بدھ 1 فروری 2017 21:48

مظفرآباد۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) وزیر اعظم آزاد جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے بدھ کے روز کشمیر ہائوس اسلام آباد میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق،وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ، وزیر سپورٹس و امور نوجوانان چوہدری محمد سعید ، ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی کے علاوہ مسلم لیگی رہنماوں چڑھوئی کوٹلی سے سابق امیدوار اسمبلی راجہ محمد اقبال،چکسواری سے نذیر انقلابی ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدور ،چوہدری عبدالمالک ،سردار اعجاز یوسف ،راجہ محمد ایوب خان،باغ سے سردار مشتاق نیئر ، سابق صدارتی مشیر سردار نسیم سرفراز، ممبر مجلس عاملہ مرزا آصف مغل ۔

مسلم لیگ یوتھ کے عہدیداران و ممبران سردار یاسر منشاء،راجہ فرخ ممتاز، سردار فرحان اعظم،راجہ اظہر اشفاق،رضوان قیوم،خواجہ بلال، وجیع الاسلام ، راجہ ذوالفقار،سردار زاہد عزیز،سردار میرجہنال ،شیخ عبدالمجید ، اویس گیلانی، امجد حسین ، سید زاہد ہمدانی، راجہ قیصر مجید ، سردار نوید صادق اور سردار ارشد نیازی رہنما مسلم لیگ (ن)آف روالاکوٹ،ضلع سدھنوتی سے سردار طارق سمیت مسلم لیگ(ن)،یوتھ اور ایم ۔

(جاری ہے)

ایس ۔ایف کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے کشمیر ہائوس میں الگ الگ ملاقاتیں کر کے ان کو برطانیہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد یں دیں اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :