ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کو امیگریشن پابندی والے ممالک میں شامل کرنا منفی اقدام ہے ثابت ہوگا ، بلاول بھٹو زرداری
اسلام امن کا مذہب ہے دہشتگردی سے تعلق کا تاثر ختم کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی نے اقلیتی رہنمائوں کو بھی حکومت میں شامل کیا ہے ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
بدھ 1 فروری 2017 21:50
(جاری ہے)
بلاول بھٹوزرداری نے نوازشریف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نہ خود پارلیمنٹ میں آتے ہیں اور نہ ہی وزراء کی غیر حاضری پر ان سے جواب طلب کرتے ہیں، نوازحکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جمہوریت اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت انسداد دہشت گردی سمیت دیگر اہم چیلنجز سے نمٹنے میں ناکام ہوچکی ہے، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اچھے اور برے طالبان کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔کشمیر کے معاملے پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے جنوبی ایشیا پر آج بھی جوہری جنگ کی تلوار لٹک رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لیے نوجوان قیادت کو سامنے آنا ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں نے پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم نہیں چلانے دی، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بہتر نتائج سامنے لائے گی۔ صوبہ سندھ میں معاشی ترقی اور بنیادی سہولیات لوگوں کو فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے پاک امریکہ تعلقات ، افغانستان اور دہشت گردی کے چیلنجز پر بھی بات کی، بلاول کے ہمراہ بختاور بھٹوزرداری ، شیری رحمن اور سابق سینیٹر خواجہ اکبر بھی موجود تھے۔#متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.