ٹنڈ وجام ٹول پلازہ عملے کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

بدھ 1 فروری 2017 23:26

حیدر آباد۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) ٹنڈ وجام ٹول پلازہ پر ٹرانسپورٹرز نے عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیا، کئی گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی ، حیدرآباد سے میر پور خاص جانے والے ہائی وے پر ٹنڈو جام ٹول پلازہ کے عملے کے خلاف اور غیر قانونی ٹال ٹیکس وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا جس میں ٹنڈو جام اور گرد ونواح کے لوگ بھی شامل ہو گئے انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا اور کئی گھنٹہ تک احتجاجی دھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گئی تاہم بعد میں دھرنا ختم کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :