بارشوں کا نیا سلسلہ دستک دینے کو تیار، بلوچستان حکومت نے الرٹ جاری کر دیا

پہاڑوں کی چوٹیوں پر پڑی سفید دوشالہ اور چوٹیوں کو چھو کر آتی یخ بستہ ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کا باعث

جمعرات 2 فروری 2017 12:06

بارشوں کا نیا سلسلہ دستک دینے کو تیار، بلوچستان حکومت نے الرٹ جاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) پہاڑوں کی چوٹیوں پر پڑی سفید دوشالہ اور چوٹیوں کو چھو کر آتی یخ بستہ ہوائیں سردی کی شدت میں کمی نہیں ہونے دے رہیں۔ لوئر دیر میں گزشتہ 3 دنوں سے موسم صاف ہونے کے باوجود شدید سردی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں حالیہ برف باری سے تا حال رابطہ سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر چترال سے تقریبا ڈھائی سو کلومیٹر دور بروغل نامی گاؤں میں شدید برفباری سے زمینی راستے بند ہو گئے۔چودہ سو گھروں پر مشتمل گاؤں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

(جاری ہے)

باغوں کے شہر لاہور میں سورج آب و تاب سے چمک رہا ہے جبکہ شہر قائد میں موسم خشک اور سرد ہے موسم کا حال بتانے والوں نے رات کے وقت اوس پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل ایران سے بلوچستان میں داخل ہو گا۔

جمعہ سے اتوار تک بلوچستان ، خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش جبکہ کوئٹہ، ژوب، مری، گلیات اور قلات ڈویڑن کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ وقفے وقفے سے بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :