مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر جمعہ تا اتوار بارش ،پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعرات 2 فروری 2017 12:52

مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر جمعہ تا اتوار بارش ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،جمعہ سے اتوار کے دوران خیبرپختونخوا اور جمعہ سے اتوار کے دوران مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں برف باری کا امکان ہے۔پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اورملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ وسطی پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے صبح کے اوقات میں دھند کی لپیٹ میں رہے۔

سب سے کم درجہ حرارت کالام میںمنفی6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،جمعہ سے اتوار کے دوران خیبرپختونخوا اور جمعہ سے اتوار کے دوران مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش ، پہاڑوں برف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :