ملک کے مختلف مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان

جمعہ 3 فروری 2017 14:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا ،فاٹا کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کی پیشنگوئی کی ہے محکمہ موسمیاتکے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی ڈویژن ،بلوچستان ،سرگودھا،ڈی جی خان اور اپر سندھ میں مختلف مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد میں 9ڈگری سینٹی گریڈ ،لاہور اور پشاور 11ڈگری سینٹی گریڈ ،کراچی 18 ،کوئٹہ 8 ،گلگت اور مری 4 اور مظفرآباد میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ مغربی ہوائوں کا نیاسلسلہ جمعہ کوپاکستان میں داخل ہو گا اور اتوار تک برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :